اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز میں شایع ہونے والے مضمون پر امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے جنیوا دو اجلاس کے دوران، امریکہ کی جانب سے شام میں قیام امن کے موضوع پر، ایران کے ساتھ گفتگو کی پیش کش کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ ایران کے ساتھ جوہری مسئلے سے ہٹ کر ممکنہ گفتگو کا مطلب، عملی اقدامات میں ایران کے ساتھ تعاون کرنا نہیں ہے۔ قابل ذکر ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے دیگر اعلی حکام نے متعدد بار تاکید کی ہے کہ ایران امریکہ پر بھروسہ نہیں کرتا کیونکہ اس کے قول و فعل میں تضاد پایا جاتا ہے۔
.......
/169